13 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:20
اے آروائی کی نشاندہی،وہاڑی میں زنجیروں میں جکڑ ا لڑکاآزاد
اے آر وائی - وہاڑی میں بچے کو زنجیروں میں جکڑ کر بیگار لینے کا انکشاف، اے آر وائی نیوز کی نشاندہی پر لڑکاآزادہوگیا۔
وہاڑی گول چوک کے قریب ماموں نے کام نہ کرنے پر پندرہ سالہ بھانجے طارق کو زنجیروں سے ریڑی کے ساتھ سڑک کنارے باندھا ہوا تھا، جبکہ ماموں کا موقف ہےکہ اس کا بھانجہ اب نارمل ہے کسی کو نقصان نہ پہنچائے اس لیے باندھا تھا۔
پولیس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ طارق کا ذہنی توازن درست نہیں، مگر تھانہ سٹی پولیس خود مقدمے کی مدعی بن کر اشرف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا، جبکہ بھانجے نے ماموں کے خلاف کارروائی کرنےسے انکار کر دیا ۔