تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:2

کراچی : سیاسی کارکن سمیت مزید3 افراد فائرنگ سے ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں دہشت گردی لہر جاری ہے۔ فائرنگ کے تازہ واقعات میں سیاسی کارکن سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز بھی نو افراد لقمہ اجل بنے تھے۔



شہر قائدمیں دہشت گردوں نے مزیدکئی افراد موت کی نیند سلا دئیے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد ارم بیکری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ارسلان جاں بحق جبکہ وقاص زخمی ہوا۔دونوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔ کورنگی چار نمبر میں ملزمان نے گولیاں مار کر ایک شخص کو زندگی سے محروم کردیا۔



اتحاد ٹاون بلدیہ میں فائرنگ سے عثمان جان کی بازی ہار گیا۔ کھڈا مارکیٹ لیاری اور گولیمار میں فائرنگ سے دو افرا زخمی ہوئے۔ نیوکراچی دو منٹ چورنگی پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے رشید زخمی ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.