تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:49

جھنگ:دکاندار نے دولڑکوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اے آر وائی - جھنگ میں سفاک دکاندار نے معمولی جھگڑے پر بچےکی جان لے لی۔ دکاندار نے نوعمر لڑکوں پر پٹرول چھڑک کرآگ لگا دی۔ تیرہ سالہ منظر جاں بحق ہوگیا جبکہ چودہ سالہ شیراز کی حالت تشویشناک ہے۔



انسانیت سوز واقعہ تھانہ موچی والا کی حدود میں پیش آیا۔ معمولی جھگڑے پر دکاندار فخر نے کمسن منظر اور شیراز پر پٹرول سے بھری بوتل پھینک کر آگ لگائی اور فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد دل خراش چیخوں پر اہل محلہ پہنچے اور جھلسنے والے بچوں کو اسپتال پہنچایا جہاں تیرہ سالہ منظر زخموں کی تاب نہ ہوئے دم توڑگیا۔ چودہ سالہ شیراز کی حالت تشویشناک ہے۔جسے ضلع اسپتال جھنگ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔



منظر کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ منظر اور شیراز کے والدین نے خادم اعلٰی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.