تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:26

ملتان: دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

اے آر وائی - ملتان گزشتہ شب بجری کے ڈھیر میں ہونے والے دھماکوں کی جگہ کے قریب سے ملنے والے 1 مزید دیسی ساختہ 1 کلو 250 گرام ٹچ سسٹم ڈیوائس بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔



چوک ناگ شاہ پر گزشتہ شب بجری کے ڈھیر میں دو دھماکے ہوئے تھے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا تھا۔ کچرا چننے والے زوار نامی شخص نے دھماکوں کی جگہ سے کچھ دور بم دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے علاقے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کتوں کی مدد سے بارود ڈھونڈا گیا۔



بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق ملنے والا دیسی ساختہ بم 1 کلو 250 گرام وزنی ہے جس کو ٹچ سسٹم الیکٹرانک ڈیوائش سے جوڑا گیا تھا جو کہ بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.