تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:36

لیاری رینجرزآپریشن،ٹارچر سیل سے 10مغوی بازیاب

اے آر وائی - رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاری میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک ٹارچر سیل برآمد کرکے دس مغویوں کو بازیاب کرالیا۔



خفیہ اطلاع ملنے پر رینجرز کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے لیاری میں کارروائی کی ۔ ٹارچر سیل سے ہاتھ پاؤں بندھے دس مغوی بھی بازیاب ہوئے جن میں سے بیشتر نشے کے عادی تھے ۔ دہشت گرد ان مغویوں کی رہائی کے لیے تاوان بھی طلب کرتے تھے پولیس نے ٹارچر سیل کی نگرانی پر مامور چار دہشت گردوں کو بھی گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔



لیاری کے مختلف علاقوں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں ۔ دوسری جانب رینجرز نے شہر کے پندرہ مقامات پر ٹارگٹڈ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران انتالیس افراد کو گرفتار کرکے ان کے

قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور منشیات برآمد کرلی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.