تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:45

کراچی :لیاری سے مغویوی کی بازیابی معمہ

اے آر وائی - کراچی کے علاقے لیاری سے رینجرز کے ہاتھوں زنجیروں سے جکڑے افراد کی مبینہ بازیابی معمہ بن گئی ، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ جرائم پیشہ نہین بلکہ نشے باز ہیں جنہیں علاج کی غرض سے معزز شخصیت کے حوالے کیا گیا تھا۔



رینجرز نے لیاری سے دس افراد کو بازیاب تو کرالیا لیکن الٹی آنتیں گلے پڑ گئیں، رینجرز نے مبینہ طور پر بازیاب کرائے گئے افراد پرویز ،سمیر ،آفتاب، عدنان،شاہد،عدنان،عارف اور سہیل کو رات گئے میڈیا کے سامنے پیش کیا، جن کا کہنا تھا کہ انہیں لیاری کے مختلف علاقوں سے منشیات فروشوں نے اغواکیا تھا۔



مغویوں کے مطابق انہیں زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا جبکہ رینجرز نے بازیاب افراد کے ساتھ کسی اغوا کار کو گرفتار نہیں کیا ،دوسری جانب بازیاب کرائے گئے افراد کی رہائی کیلئے خواتین نے رینجرزہیڈکوارٹرز کےسامنے احتجاج اور زیر حراست افراد کی رہائی کامطالبہ کیا۔



اہل خانہ نے رینجرز کی جانب سے گرفتاری کو بلا جواز قرار دینے ہوئے کہا کہ تمام نوجوان نشہ کرتے تھے اور گھر کاسامان فروخت کردیتے تھے جس کے باعث انہیں معزز شخصیت کے حوالے کیاگیاتھا۔ احتجاج کے باعث رینجرز نے گیٹ بند کردیا ۔ تمام افراد کو نا معلوم جگہ منتقل کردیا ، اہل خانہ کئی گھنٹے احتجاج کے بعد واپس چلی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.