14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:39
پشاور:پولیس جھڑپوں میں 5شدت پسند ہلاک،1اہلکار شہید
اے آر وائی - پشاور میں پولیس جھڑپوں کے دوران پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوگیا، علاقے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر شیخان میں پولیس کو بارودی موادکی اطلاع ملی، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو شدت پسندوں نے پولیس فورس پر حملہ کردیا جس ایک پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند ہلاک ہوگیا۔
پولیس پر حملے کے بعد پولیس فورس نے علاقے میں اضافی نفری طلب کرکے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پانچ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔