تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 17:50

کوئٹہ: ایف سی کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن

اے آر وائی - کوئٹہ میں ایف سی نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا، پہلے مرحلے میں نالوں سے نشہ آوروں کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔



ایف سی نے مشن روڈ اور جناح روڈ کے اطراف نالوں میں آپریشن کا آغاز کیا، اس دوران نشہ آوروں نے ایف سی پر فائرنگ کردی، ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نشہ آوروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔



ایف سی کے کرنل مقبول احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آپریشن میں بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا ہے، کرنل مقبول کا کہنا ہے یہ علاقے جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکے ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاررائیاں جاری رہیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.