تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:0

شاعروں ،ادیبوں کے لیے ہوسٹل قائم کریں گے ، شہباز شریف

اے آر وائی - وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لاہور میں شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کے لئے ہوسٹل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ شاعروں ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہوسٹل میں مختلف صوبوں سے آنے والے ادیب اور شاعر قیام کرسکیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ ہوسٹل پاکستان کے مختلف صوبوں کے دانشوروں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینے اور انہیں قریب تر لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔



ادیبوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب ہورہاہے۔ ایٹمی ملک ہونے کے باوجودآج کشکول لیکر دنیامیں دھکے کھا رہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہا پسندی،کرپشن اور لوڈشیڈنگ پاکستان کے تین بڑے مسائل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.