14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:27
جئے سندھ تحریک کی نئے بلدیاتی نظام کیخلاف کراچی میں ریلی
اے آر وائی - جئے سندھ تحریک کی جانب سے سندھ اسمبلی سے منظورہ شدہ نئے بلدیاتی نظام کیخلاف کراچی میں ریلی نکالی گئی ، گلشن حدید سے کراچی پریس ککلب تک اختتام پذیر ہونے والے ریلی سے ڈاکٹر صفدر سرکی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کے خلاف قوم پرستوں کا احتجاج مسلسل جاری ہے ، جیئے سندھ تحریک کی جانب سے گلشن حدید سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء نے گورا قبرستان سے کراچی پریس کلب تک پیدل مارچ کیا، ریلی سے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا۔ جئے سندھ تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر صفدر سرکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کے عوام نے ایک ہفتے میں دوبار کراچی پریس کلب کے باہر ریفرنڈم کے ذریعے بلدیاتی نظام کو مسترد کردیا ہے ۔
ریلی میں خواتین بھی شریک تھیں، جو نئے بلدیاتی نظام کے خلاف نعرے بازی کررہی تھیں۔ ریلی میں کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا گیا۔