تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:40

نومولود بچوں کوفروخت کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

اے آر وائی - ساہیوال میں نومولود بچوں کو فروخت کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار کرلئے گئے۔ ڈاکٹر کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔



پولیس کے مطابق ہڑپہ میں قائم دو میڈیکل سینٹر سے بچوں کے غائب اور فروخت ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔دروان تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ میڈیکل سینٹر میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ملزم شہزاد اور ایک عورت جیکسن بی بی شامل ہے۔ گروہ کا مرکزی سر غنہ شاہد بلو فرار ہوگیا ہے ،شاہد بلو ملزم شہزاد کا بھائی بھی ہے ۔



ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے کام میں میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر مراتب علی کے ملوث ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ملزمان کی شناخت پر پولیس نے بچوں کی بر آمدگی کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.