تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
14 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:26

انتہاء پسندی کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل چکی ہیں،شاہی سید

اے آر وائی - عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ انتہاء پسندی کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل چکی ہیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ترقی پسندانہ سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا جس کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کیے جائیں جہاں بھی عوامی نیشنل پارٹی کے پاس اختیارات ہیں وہاں ہماری اولین ترجیح تعلیم کا فروغ ہے وقت آگیا ہے کہ ہم ماضی سے سبق سیکھیں اگر آج بھی ہم نے ماضی کی غلطیاں دہرائیں تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی ہمیں سوچنا ہوگا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے یا ایک مخصوص سوچ کو پروان چڑھاہانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مردان ہاؤس میں کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



انہوں نے مذیدکہا کہ کارکنان کو درپیش مسائل کا بخوبی احساس ہے کامیابی صرف مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوموں کے ہی قدم چومتی ہے ظلم کی تاریک رات چاہے کتنی ہی طویل کیوں نہ ہو اس کا اختتام روشن صبح پر ہی ہوتا ہے ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہمیں کراچی میں دیوار سے لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے گرفتاریاں،مسلسل آپریشن رہنماؤں پر حملے اور کارکنان و ہمدردوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور رہنماؤں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کے بارے میں مرکزی قیادت کو آگاہ کرچکا ہوں موجودہ حالات کے تناظر میں پارٹی رہنماء و کارکنان انتہائی احتیاط سے کام لیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لیتے ہوئے درپیش چیلینجز سے نمٹنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.