15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 0:14
سیف اللہ دھار یجو سے وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا
اے آر وائی - سندھ کے وزیر آبپاشی جام سیف اللہ دھاریجو سے ان کے محکمے کا قلمدان اعلیٰ قیادت کے حکم پر واپس لے لیا گیا ہے ۔ وہ صوبائی کابینہ میں بے محکمہ وزیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کابینہ ڈویژن کی جانب سے جار کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ آبپاشی کا قلمدان اب وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس رہے گا، ذرائع کے مطابق جام سیف اللہ دھاریجو سے ان کے محکمے کا قلمدان محکمہ آبپاشی میں اقربا پروری، اور ان ک نامناسب کارکردگی کی وجہ سے اعلیٰ قیادت کے حکم پر واپس لیا گیا ہے۔