15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:59
کراچی میں مختلف مقامات پر رینجرز کا آپریشن،متعدد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات ایک شخص جاںبحق ہوگیا، رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق رات گئے جوڑیا بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کی شناخت سلمان ستار کے نام سے ہوئی ہے ،دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں اور انچولی کے قریب ٹارگٹڈ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
سائٹ بی پولیس نے مبینہ مقابلے کے ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور پاک کالونی سے چھینے گئے دو ٹرک برامد کرلیے۔