تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:0

شکارپور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

اے آر وائی - شکار پور پریس کلب کے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔



نامعلوم افراد کی جانب سے شکار پورپریس کلب کے باہر فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ کےنتیجے میں پریس کلب کے ساتھ ہی واقع موٹر سائیکل شوروم پر بیٹھے دو افراد شدید زخمی ہوئے۔دونوں زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گئے ۔



خاندانی ذرائع کےمطابق تین ماہ قبل شمعن لوہر اور منطور لوہر کے درمیان زمین کے معملے پر تلخ کلامی ہو ئی تھی جس کےبعد فائر نگ سے شمعن لوہار زخمی ہوا تھا بعدازاں پریس کلب کے باہر فائرنگ کی گئی ۔ واقعہ کا اب تک مقدمہ درج نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.