15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:24
تنازعہ انسانوں کا ، جان دنبوں کی گئی
اے آر وائی - ژوب میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ سےمخالف قبیلے کے ایک سو دس دنبے ہلاک ہوگئے۔
ژوب کے علاقے حیدرزئی میں دو قبیلوں کے درمیان زمین کے تنازعے پر ایک قبیلے کے افراد نے فائرنگ کر کے مخالف قبیلے کے ایک سو دس دنبے مار دیے اور پھر موقعے سے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی اس سلسے میں تفصیلات بتاتے ہوئے تحصیلدار تفضل حسین شاہ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملزمان نے چرواہے کو رسیوں سے باندھنے کے بعد انتہائی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنبوں پر اندھا دھند فائرنگ کی انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔