تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:42

کراچی: ڈاکو بینک سے چالیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو چالیس لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق اور کیشئرزخمی ہوگیا۔



پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں واقع نجی بینک میں چار سے پانچ مسلح ملزمان داخل ہوئے اور بینک عملے اور کھاتیداروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی اس دوران سیکورٹی گارڈ کی جانب سے مذاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سلمان نامی کیشئر اور میرحسن نامی سیکورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔



ڈاکو دس منٹ کے دوران چالیس لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے اور اپنے ہمراہ بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے گئے۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے گارڈ اور کیشئر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں میر حسن نامی سیکورٹی گارڈ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان ہائی روف میں فرار ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.