تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:16

لاہور:بیکری ملازم پر تشدد، 10اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اے آر وائی - لاہور ڈیفنس کے علاقے میں بیکری ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر 10ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے خلاف اغوا کی بجائے دیگر دفعات کے تحت تھانہ ڈیفنس بی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔



ایک ہفتہ قبل پنجاب کی اہم شخصیت کی بیٹی کیک لینے کے لیے ڈیفنس لالک چوک کے قریب واقع بیکری پر گئی اور بند بیکری کو کھلوا کر کیک کا مطالبہ کیا۔ ملازم عرفان کی طرف سے کیک نہ ہونے پر خاتون مشتعل ہو گئی اور کچھ دیر بعد ایلیٹ فورس کی وردیوں میں ملبوس دس سے زائد اہلکاروں نے عرفان کو بیکری سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور دھمکیاں دیتے ہوئے اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔



انٹرنیٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد تھانہ ڈیفنس بی نے نامعلوم ایلیٹ فورس کے دس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.