15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:36
کوئٹہ: کچلاک میں دو گروپوں میں فائرنگ سے سات افراد جاں بحق
اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دو گروپوں میں فائرنگ سے سات افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کچلا ک میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے جاں بحق افراد میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاقے میں کشیدگی برقرار ہے پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔