تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
15 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:7

کراچی میں فائرنگ، مزید نو افراد لقمہ اجل بن گئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں سیاسی و مذہبی کارکنان سمیت نو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ نیپر کے علاقے میں دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔



پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے میٹروول میں نامعلوم افراد نے دکان کے باہر کھڑے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ سے عبد الحنان نامی شخص دم توڑ گیا۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق نارتھ ناظم آباد اور گلشن اقبال میں فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے پانچوں افراد ان کے کارکن تھے۔



نامعلوم افراد نے نیو کراچی میں مذہبی جماعت کے دفتر کو آگ لگا دی ۔ نیوکراچی سیکٹر فائیو جی مدینہ بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جنید دم توڑ گیا۔ نپیئر تھانے کے قریب دکان پر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں فائرنگ سے مذہبی تنظیم کا کارکن عثمان قادری جاں بحق ہوگیا۔



بلدیہ گلشن غازی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس اہلکار جمیل ہلاک ہوگیا۔ عزیز بھٹی کے علاقے ڈالمیا میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والاملزم ستار بروہی پولیس مقابلے میں زخمی ہوا جس نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.