16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:34
ٹریفک حادثات میں 10فراد جاں بحق
اے آر وائی - ٹھٹھہ اور موروکے قریب دو ٹریفک حادثات میں دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس کے قریب ٹریلر اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کےباعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے۔
دوسرا واقعہ قومی شاہراہ پر مورو کے قریب پیش آیاجہاں ایک بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی ۔ جس کےباعث آٹھ مسافر جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوئے۔ چار کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی۔