تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:45

کراچی:ماڑی پور سے مغوی بازیاب، 3اغواکار ہلاک

اے آر وائی - کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کارروئی کر کے مغوی بازیاب کرالیا۔ مقابلے میں تین اغوا کار ہلاک ہوئے۔



سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق رکن۔ کے والد زین العابدین کو تیرہ اگست کو کلفٹن سے اغوا کیاگیا تھا۔ اطلاع ملنے پر سی پی ایل سی نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ہمراہ کارروائی کی۔



مقابلے کے دوران تین اغواکار مارے گئے۔ جبکہ دس کروڑ روپے تاوان کےلیے اغوا کیے گئے اسی سالہ زین العابدین کو بازیاب کرالیاگیا۔ مقابلے کے دوران دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.