16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:51
تشدد کے واقعات میں تیرہ افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ماڑی پور سے صبح سویرے دو افراد کی لاشیں مل گئیں۔ تشدد کے تازہ واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ایک روز میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ماڑی پور میں کراؤن سینما کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ رات گئے لیاری کے علاقے بہار کالونی میں ایک شخص کی بوری بند لاش ملی جسے فائرنگ اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا ،مقتول کی شناخت سابق فٹبالر جاوید علی کے نام سے ہوئی۔
گزشتہ روز نیو ٹاون کے علاقے میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا حاجی اقبال نامی شخص دم توڑ گی۔ مقتول کنسٹرکشن کمپنی کا مالک تھا ۔گلزار ہجری میں بھی فائرنگ کےواقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا نیپئر کے علاقے میں دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے ٹی ٹی پستول،موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ کراچی میں سیاسی و مذہبی کارکنان سمیت تیرہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔