16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:0
لاہور:ڈاکوؤں نے منی چینجرسےسواکروڑروپےلوٹ لیے
اے آر وائی - لاہور میں ڈاکوؤں نے منی چینجر سے سوا کروڑ روپے لوٹ لیے۔اوکاڑہ کے منی چینجررانا افضل اور امجد لوئر مال سے غیر ملکی کرنسی تبدیل کراکر شادمان پہنچے تو سفید کار میں سوار چار ڈاکوؤں نے منی چینجرز کی گاڑی کا شیشہ توڑا اورگن پوائنٹ پر ایک کرو ڑ تیس لاکھ روپے لوٹ لیے۔
واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں منی چینجرز کو تھانے لے گئی ،ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔