16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:10
ملتان:بینک ڈکیتی،ڈاکو 30لاکھ روپے لوٹ کرفرار
اے آر وائی - ملتان میں بھی ڈاکو نجی بینک سے تیس لاکھ روپے سے زائد لوٹ کرفرار ہوگئے۔ ڈکیتی میں مزاحمت پر تین گارڈز کوزخمی کردیا۔
چونگی نمبر نو پر نجی بنک میں چھ مسلح ڈاکو ڈکیتی کرکے تیس لاکھ سے زائد رقم لے کر فرار ہوگئے مزاحمت پر بنک کے تین گارڈز زخمی ہوئے واقعہ پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن ڈاکوؤں کو نہ پکڑ سکی۔
ایس ایس پی آپریشنز ملتان گوہر نفیس نے میڈیا کو بتایا کہ بنک کے گارڈز نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ڈاکو بنک لوٹنے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم عید سےپہلے ملتان شہر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جسے کنڑول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔