16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:20
ڈہرکی:کارو کاری کا الزام، چچا نے بھتیجی کو قتل کردیا
اے آر وائی - ڈہرکی کے قریب ریتی تھانے کی حدود بیروٹا میں ملزم میر شیخ نے کارو کاری کا الزام لگا کر نواجوان بھتیجی بکاں شیخ کو بیدردری سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم میر شیخ نے اپنی ہی برادری کے نوجوان صاحب شیخ سے کارو کاری کا الزام لگا کر اپنی نواجوان بھتیجی بکاں شیخ زوجہ ولی شیخ کو تیز دار آلے سے قتل کردیا ، نعش کو ریتی پولیس نے ضلعی اسپتال میرپور ماتھیلو میں پوسٹ مارٹم کر اکے ورثا کے حوالے کردیا ۔
ملزم میرشیخ موقع سے فرار ہوگیا ہے ،اور پولیس نے اب تک اس واقعے کا کوئی مقدمہ درج نہیں کیا ہے ۔