16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 14:56
راجن پور:شبہ کی بنیاد پربیوی اوربہنوئی کوقتل کردیا
اے آر وائی - راجن پور میں شک کی بناء پر شوہر نے بیوی اور بہنوئی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
راجن پور کے علاقے خلیل آباد کالونی کے رہائشی سجاد دریشک کو شبہ تھا اس کی بیوی ساجدہ کے اس کے بہنوئی بختیار دریشک سے مراسم ہیں۔ بختیار کے سمجھانے پر ملزم سجاد کا غصہ کم ہوجاتا تھا، لیکن آج صبح طیش میں آکر سجاد نے اپنی بیوی اور بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ سجاد کے والد نے بتایا کہ بختیار نے قرآن پر حلف لےکر اپنی بے گناہی کا یقین دلایا تھا۔ ملزم کو حراست میں لے کر پستول برآمد کرلیا ہے۔
مقتول بختیار علاقہ عاقل پور میں بیوی اور چار بچوں کے ساتھ رہتا تھا اور مزدوری کرکے گھر کی کفالت کرتا تھا۔ مقتول بختیار ملزم سجاد کا چچا زاد بھائی بھی تھا۔