16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:14
کراچی،صبح سے اب تک سات افراد ہلاک
اے آر وائی - کراچی میں بھی قتل وغارت گری جاری، پہاڑ گنج میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی شہید کمیٹی کا رکن جاں بحق ہوگیا، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، صبح سے اب تک پرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت سات افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
کراچی میں پُر تشدد واقعات میں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ شاہراہ نورجہاں پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کا رکن جاں بحق ہوگیا۔ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ماڑی پور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ بہار کالونی میں سابق فٹبالر جاوید کی بوری بند لاش ملی ہے۔مچھر کالونی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے تشدد کرنے کے بعد گولی مار کے ہلاک کردیا گیا۔گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کے قریب فائرنگ سے زخمی حاجی اقبال بھی جانبر نہ ہوسکا۔
گلزار ہجری میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، نیپیئر تھانہ پر دستی بم حملے میں سات افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔