16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 18:17
لاہور:بیکری ملازم تشدد کیس،ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ
اے آر وائی - لاہورکے علاقے ڈیفینس میں بیکری ملازم تشدد کیس کے ملزمان کو عدالت نے14دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈیفنس کے علاقے میں موجود بیکری ملازم پر ظفر نامی شخص نے اپنے سات ایلیٹ فورس کے جوانوں کے ساتھ مل کرتشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر تھانہ ڈیفنس میں ان آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ سکندر جاوید کی عدالت میں پیش کیا جس پر مجسٹریٹ نے ان ملزمان کو چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔ ملزم ظفر کا ہنا تھا کہ بیکری ملازم سے ذاتی جھگڑاہوا وزیراعلٰی کی بیٹی کو نہیں جانتا۔