تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:52

کراچی:انٹر آرٹس، کامرس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اے آر وائی - انٹر بورڈ کراچی نے انٹر آرٹس ریگیولر اور پرائیوٹ کے علاوہ انٹر کامرس پرائیوٹ اور انٹر آرٹس اسپیشل امیداروں کے سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات عمران خان چشتی کے مطابق امتحانات میں طالبات نے سبقت حاصل کرلی۔



نتائج کے مطابق انٹر آرٹس ریگیولر میں پہلی پوزیشن ڈی اے ڈگری کالج کی ریجا زاہد ، دوسری پوزیشن اقراء گرلز کالج کی صبور فاطمہ اور تیسری پوزیشن زبیر پبلک اسکول کی صفیہ کلیم نے حاصل کی ۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45.04 فیصد رہا ۔ جبکہ انٹر آرٹس پرائیوٹ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن صابیہ رشید ، دوسری پوزیشن امبرین قاسم اور تیسری پوزیشن سلمہ صادق نے حاصل کی۔



انٹرآرٹس پرائیوٹ میں کامیابی کا مجموعی تناسب 54.53 فیصد رہا ۔ ناظم امتحانات کے مطابق انٹر کامرس پرائیوٹ پہلی پوزیشن امبر صبا، دوسری پوزیشن انیلا ضوی اور تیسری پوزیشن ماریہ مٹھائی والا نے حاصل کی ۔ انٹر کامرس پرائیوٹ میں کامیابی کا تناسب 38.96فیصد رہا ۔ جبکہ انٹر آرٹس اسپیشل امیدواروں کے نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن محمد فرید، اور ایک طالبہ ریما خان نے یکساں نمبر لیکر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیش وقارالدین، اور تیسری پوزیشن رمیز مصطفی نے حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.