تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:3

پنجاب اسمبلی:نااہل پانچ اراکین کو واجبات کی واپسی کے نوٹس

اے آر وائی - پنجاب اسمبلی نے دوہری شہریت پر نااہل ہونے والے پانچ اراکین اسمبلی کو نادہندہ قرار دیکر وصول کئے گئے واجبات کی واپسی کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔



اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے وسیم قادر ، محمد اخلاق ،آمنہ بٹر، اشرف چوہان اور ندیم خادم کونوتس جاری کئے گئے ہیں جن سے میڈیکل الاونس کے علاوہ تمام سہولیات واپس کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نااہل اراکین کو 30سے 38 لاکھ روپے واپس کرنا پڑیں گے ۔ جعلی ڈگری پر نااہل ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصر نے اپنے ذمے واجب الادا 16لاکھ روپے واپس کردئیے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.