تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:52

لاہور:آٹھ افراد کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

اے آر وائی - لاہور میں پولیس نےآٹھ افراد کو قتل کرنے والا ٹاپ ٹین اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔ ملزم بارہ سال قبل سیشن کورٹ کے باہر چار افراد کو بھی قتل کرچکا ہے ۔



انویسٹی گیشن کینٹ پولیس کے مطابق ملزم اسلم عرف اچھو تلواڑی نے دیرینہ دشمنی اور اجرت لیکر 1985 سے اب تک8 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ جن میں بارہ سال قبل سیشن کورٹ کے باہر پیشی پر آئے چار افراد کا قتل بھی شامل ہے ۔



ملزم اچھو تلواڑی کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزم مناواں کے علاقے سے گرفتار کیا۔ اشتہاری ملزم اچھو تلواڑی کے مطابق اس نے اپنے بھائی اور عزیز و اقارب کے قتل کا بدلہ لیا ہے۔ عدالت ملزم کو اشہتاری قرار دے چکی تھی اور ملزم ٹاپ ٹین کی فہرست میں بھی شامل ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.