16 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 21:1
فیصل آباد:ٹریول ایجنسی میں آتشزدگی،عملےنےبھاگ کرجانیں بچائیں
اے آر وائی - فیصل آباد میں کچہری بازار میں ٹریول ایجنسی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے نصف گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔ کچہری بازار میں چار منزلہ عمارت کے دوسرے فلور پر واقع ٹریول ایجنسی کا عملہ کام میں مصروف تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے دفتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
عملے نے دفتر سے باہر بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی دو گاڑیوں کے ذریعے عملے نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ عمارت میں ملبوسات اور الیکٹرانک اشیاء کے گودام بھی ہیں جو آگ سے محفوظ رہے ۔