17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:54
ساہیوال:بااثرزمیندارکےکہنےپرقید خاتون تھانے میں ہلاک
اے آر وائی - بااثر زمیندار کے کہنے پر چوری کے مقدمے میں قید خاتون جاں بحق ہو گئی،ورثا کی طرف سے 25 سالہ خاتون پرپولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کرکے ہلاک کرنے کا الزام ۔
تھانہ پولیس فرید ٹاون نے ساہیوال کے با اثر زمیندارسلیم کے کہنے پر پروین اور اسکے خاوند پر دفعہ 381 کے تحت مقدمہ درج کیا جسمیں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزمان نے رشید نامی شخص کے گھر سے طلائی زیورات موبائل پسٹل اور قیمتی سامان جسکی مالیتی تین لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر لیا ہے جس پر پولیس نے پروین اور اسکے خاوند ثنااللہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرکے جیل بھجوا دیا جہاں پروین کو گذشتہ روز بیماری کا کہ کر ہسپتال میں داخل کروایا گیا تاہم اسکی موت واقع ہو گئی۔
ورثا نے الزام لگایا ہے کہ پروین کی موت تشدد سے ہوئی اور اسکے جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد تاڑڑنے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون کاپوسٹمارٹم اور جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔