17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:3
خیبرمیل میں چھاپہ مار کر بھاری اسلحہ برآمدکر لیا گیا
اے آر وائی - کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل میں رات گئے کسٹم حکام کی کاروائی کے نتیجے میں بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
رات گئے اطلاعات کے مطابق پشاور سے آنے والی خیبر میل جب حیدرآباد استیشن کے قریب پہنچی تو کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر گاڑی میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں شاٹ گن اور پستول سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ گاڑی کے ڈبے سے برآمد کر لیا گیا ،کسٹم حکام نے جائے وقعہ سے اسلحہ لے جانے والے ملزمان کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بھاری اسلحہ ڈیلر کے نام پر لایا گیا تھا اور غالب امکان تھا کہ یہ اسلحہ پر تشدد کاروائی کے لئے استعمال ہونا تھا جو کہ موقع پر پکڑا گیا۔