تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:41

کوئٹہ:پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کا پولیو مہم کا بائیکاٹ

اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر پولیو ویکسینیشن کیلئے جانے والے رضا کار کے قتل کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔



پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین وصوبائی صدر عبدالصمد رئیسانی نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تختانی بائی پاس پر پولیو ٹیم پر ہونے والا حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اس حملے میں ہمارا ایک رضا کار شہید ہوا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا ۔مگر پیرامیڈیکل اسٹاف ان تمام مشکلات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پولیو کیخلاف جاری جنگ میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کیا مگر اس واقعہ کے بعد ہم مجبور ہوچکے ہیں کہ پولیو مہم سے اس وقت تک علیحدگی اختیار کریں جب تک حکومت اور انتظامیہ پولیو ٹیم کے تحفظ کو یقینی نہیں بناتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.