تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 16:57

کراچی میں بینک ڈکیتیاں معمول بن گئیں

اے آر وائی - کراچی شہر میں جرائم کی ہر صورت دن بدن تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ بینک ڈکیتیاں بھی ہیں ان میں سے ایک ہیں عوام کا پیسہ اب بینکوں میں بھی نہیں محفوظ ہے۔



یوں لگتا ہے کہ شہر کراچی میں ہے بینک ڈکیتوں کا راج ۔ آئے دن بینک ڈکیتیوں کا رواج ۔ سیکیورٹی عملہ دکھائی دیتا ہے بے بس یا پھر کہیں ملی بھگت سے ہوتا ہے ڈکیتیوں کا بندو بست۔ عوام کا پیسہ اب بینکوں میں بھی نہیں محفوظ۔۔



گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں میں تین بینک لوٹ لئیے گئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مسلح افراد بینک کی گاڑی سے بیس لاکھ روپے لے اڑے فارئنگ کا تبادلہ ہوا ۔ سیکیورٹی گارڈ مارا گیا۔ دو افراد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل صبح سولجر بازار اور گلشن میں بھی بینک ڈکیتیاں ہوئیں۔



پولیس کہتی ہے کہ صرف کراچی میں ۔گزشتہ بارہ مہینے میں چھبیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں لیکن ایک بھی ڈکیت ہاتھ نہ آیا۔ پولیس ذائع کا دعوی ہے کہ سیکیورٹی اہلکار خود ملے ہوتے ہیں ایسی کاروائیوں میں ۔ ڈکیتوں کے چہروں کی شناخت کے بعد جب سیکیورٹی گارڈز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بھرتی کئیے گائے گارڈذ کے کوائف جمع کئیے تو ماضی میں گارڈ کے فرائض انجام دینے والے آج بینک ڈکیتیاں کررہے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.