17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:11
کالعدم تنظیم کا امیر اور خظرناک دہشتگرد گرفتار
اے آر وائی - کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے کاروائی کرکے کالعدم تنظیم کے سندھ کا امیر اور خظرناک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ملزم فرقہ وارانہ اور سیاسی ٹارگٹ کنگ کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا ک گرفتار ملزم کا تعلق عطاالرحمان نعیم بخاری گروپ سے ہے جس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات سے سزائے موت پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے انتقامی قتل کے واقعات بڑھے۔ مجرموں کو سزا ملے گی تو پھر قانون کا خوف مجرموں کے دلوں میں بیٹھے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کے بعد کراچی میں قتل و غآرت گری کے واقعات میں کمی آئے گی۔ گرفتار دہشتگرد سیاسی کارکنان ڈاکٹرز وکلا اور پولیس افسران کے قتل سمیت سی آئی ڈی سول لائن کے دفتر پر راکٹ حملے میں بھی ملوث ہے جس کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور ہیڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔