17 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:42
جھنگ: ٹرک اور دو گاڑیوں میں تصادم، سات افراد ہلاک
اے آر وائی - خانیوال سے جھنگ جانے والی باراتیوں کی دو کاریں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
بارات خانیوال سے جھنگ جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں ڈرائیور، دولھا کی بہن بہنوئی اور بھانجے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پٹرولنگ پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔
ٹرک ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کیا لیکن وہ پولیس کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جس پر عوام نے تھانہ وریام والا پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جبکہ تھانہ وریام والا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔