18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:24
کوئٹہ میں اغواء کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال
اے آر وائی - کوئٹہ میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد کے اغواء کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال شروع کردی ہے جس کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بند ہیں۔ڈاکٹر سعید احمد کودو روز قبل سریاب روڈ پرچکی شاہوانی کے قریب اس وقت اغواء کرلیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر جارہے تھے ۔
واقعہ کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس میں تین روزہ ہڑتال کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت آج سول ہسپتال کوئٹہ ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہیدہسپتال اور فاطمہ جناح ہسپتال سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کے علاوہ آپریشن تھیٹرز بھی بند ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر سعید احمد کی بازیابی کے لئے صوبائی حکومت کو پندرہ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑی تو ڈاکٹرز احتجاجا ًاستعفے بھی دیں گے۔