18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 22:24
لاہور: پولیس ٹرینگ سینٹر کی بجلی منقطع
اے آر وائی - لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ پولیس کے ٹریننگ سکول کی انتظامیہ نے پونے 2کروڑ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنے والی لیسکو ٹیم کو یر غمال بنا لیا۔
لیسکو ٹیم لائن سپر یٹنڈنٹ رشید کی سربراہی میں ایلیٹ فورس ٹریننگ اسکول پہنچی اور بجلی کاٹنے کے بعد جب واپس جانے لگی تو پولیس اہلکاروں نے تمام افراد کو یرغمال بنا کر اندر لے گئے اور انہیں بجلی کی بحالی کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
تین گھنٹے محبوس رکھنے کے بعد لیسکو ٹیم کو رہا کردیا گیا۔ ایس ڈی او لیسکو زاہد جرال کا کہنا ہے کہ پونے 2کروڑ روپج نا دینے کی وجہ سے یہ ایکشن لیا گیا۔