تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:3

کراچی: مختلف علاقوں سے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار

اے آر وائی - کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس اہلکار سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث دو مبینہ ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سرسید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزم گرفتار کرلیے۔ جن کے قبضے سے آرمی کے جعلی آئی ڈی کارڈز برآمد ہوئے۔



منگھوپیر میں پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر عاشق عرف بھولا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم پر پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ چنیسر گوٹھ میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نےکارروائی کرکے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.