18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:13
لاہور: شادی سے انکار پر لڑکی کی فائرنگ سے تین افراد زخمی
اے آر وائی - لاہور کے علاقہ ساندہ میں شادی سے انکار پر لڑکی نے فائرنگ کر کے اپنے مبینہ آشنا سمیت تین افراد کو زخمی کردیا۔ آسیہ نامی لڑکی قیصر نامی شخص کو پسند کر تی تھی،شادی سے انکار پر لڑکی نے فائرنگ کردی،فائرنگ سے قیصر سمیت دو راہگیر شاکراور ناصر زخمی ہو گئے۔
ملزمہ آسیہ ساندہ روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتی ہے، ملزمہ نے الزام لگایا ہے کہ قیصر اور اس کے دو ساتھی مجھے اغوا کرنا چاہتے تھے۔ آج انہو ں نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے انہیں فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آسیہ سمیت تینوں لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔