تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:40

کراچی: تشدد کے تازہ واقعات میں دس افراد جاں بحق، نو زخمی

اے آر وائی - کراچی میں شہریوں کے بعد پولیس اہلکار بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر آگئے، فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں دو پولیس اورایف سی اہلکار سمیت دس افراد جاں بحق اورنو زخمی ہوگئے۔



شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قاتلوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ دہشت گردوں نے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی ہٹ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ علی الصبح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے قصبہ کالونی میں فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار عبدالمالک اور راہگیر نظرگل کو موت کی نیند سلادیا۔ گلشن معمار بنگالی گوٹھ کے قریب بھی ایسا ہی واقعہ رونما ہوا جہاں نامعلوم چار نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار علی حسن اور اکمل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔



کھارادر کھجور بازار کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ۔ شدید فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔کیماڑی کے علاقے فش ہاربر میں ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا ۔ رضویہ کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے چالیس سالہ ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔



شاہ فیصل میں انور نامی شخص اور منگو پیر پختون آاباد میں نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ میں فائرنگ سے زیشان نامی شخص جاں بحق اور یوسف نامی شخص زخمی ہوا ۔ بلدیہ ، جمشید روڈ، اوررنگی اور تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.