تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:38

کراچی: فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید 3 افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے لوٹ مار میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق رات گئے کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ولی خان جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ بھی کورنگی ہی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک شخص چل بسا۔



مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اورنگی ٹاون میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔بلدیہ ٹاون میں بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوا۔فیروز آباد پولیس نے خالد بن ولید روڈ پر مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکو گرفتار کرلئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.