19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:57
کلور کوٹ میں بھائی نے بہن اوربہنوئی کوقتل کردیا
اے آر وائی - بھکرمیں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔پولیس نے بھکرکی تحصیل کلور کوٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے گزشتہ روز گھر سے بھاگ کر شادی کرلی تھی جس پر لڑکی کے بھائی نے لڑکے کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے باعث لڑکا اور لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دو سالہ بچی زخمی ہو گئی۔دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔