تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 10:45

لاہورمیں فراڈی راج، کوئی حج سے گیا کوئی جان سے

اے آر وائی - پنجاب میں فراڈیوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ جعلی ٹور آپریٹر نے حج کے بہانے لوٹ لیا جبکہ پانچ لاکھ انعام کا لالچ دے کرسیکورٹی گارڈ سے ہزاروں روپے اینٹھ لئے۔ لاہور تھانہ ستو قتلہ کی حدود میں نجی کمپنی کے سیکورٹی گارڈ سلامت نے لاٹری فراڈ سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ۔



سلامت کو فون کال کے ذریعے پانچ لاکھ کی لاٹری کی خوش خبری سنائی اور اس سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا۔ سلامت علی نے فون کرنے والوں کو اٹھارہ ہزار روپے ادا کئے۔گزشتہ روز سلامت نے کال کرنے والے نمبر پر فون کیا تو فون بند پایا، سلامت نے پریشان ہو کر بڑے بھائی کو آگاہ کیا جس نے اسے اس حرکت پر ڈانٹا۔ گھر میں موجود رقم لٹ جانے اور بھائی کی سرزنش سے دل برادشتہ ہوکرسلامت نے خود کو گولی مارلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.