19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 12:12
ملتان : پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان جوڑے کی خود کش
اے آر وائی - ملتان میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ روڈ کے علاقے خدا داد بستی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑکی نے خودکشی کرلی۔ دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے مگر والدین نے منع کردیاتھا۔لڑکی فرسٹ ائیر کی طالبہ اور اور لڑکا میڑک کا طالب علم تھا ،دونوں کی لاشیں نشتر اسپتال منتقل کردی گئیں۔