19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:2
کوئٹہ میں ڈاکٹروں کے احتجاج کا تیسرا روز، مریض پریشان
اے آر وائی - کوئٹہ میں ڈاکٹر سعید خان کے اغواء کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج آج تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے تحت سرکاری اسپتالوں کے علاوہ ایل آربی ٹی کے اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز بھی بند رہے جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماہر امراض چشم اورایل آربی ٹی کے ایم ایس ڈاکٹر سعید خان کو تین روز قبل سریاب روڈ سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے تحت سول اسپتال ،بی ایم سی ،بے نظیر بھٹو شہید اسپتال ،فاطمہ جناح اسپتال اور ایل آربی ٹی میں اوپی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز آج تیسرے روز بھی بند رہے ۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ان اسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والے شہریوں کو شدید دقت کا سامنا ہے۔