19 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:6
کراچی میں خونریزی کا سلسلہ جاری،تیرہ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنان سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سندھ اسمبلی کی خاتون رکن سیمت سات افراد زخمی ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی کی خاتون رکس سندھ اسمبلی کلچوم اختر چانڈیو پر پنجاب کالونی کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوگئیں۔ ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا کیا۔ کورنگی کے علاقے مین دو افراد فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔
یونیورسٹی روڈ کے قریب فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر مولانا اورنگزیب فاروقی کے مطابق جاں بحق ہونے والے ان کے کارکنان تھے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور کاروباری مراکز بند ہو گئے ۔
رات گئے کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ولی خان جاں کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔ کورنگی ہی کے علاقے ناصر جمپ کے قریب پیش فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بن گیا ۔ اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ میں گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا یوسف نامی شخص اسپتال میں دم توڑ گیا۔ بلدیہ ٹاؤن سعیدآباد پانچ نمبر پر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ بلدیہ ٹاون اور قصبہ میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
دو سری جانب گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر نجی ایکسچینج کمپنی کے گارڈز نے ایکسچینج کمپنی سے پیسے لیکر نکلنے والی خاتون سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ، سیکیورٹی گارڈ اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔